سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔منگل کو راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بائیکیا کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید احمد کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا، حاضری لگانے کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی