i پاکستان

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لیتازترین

January 28, 2026

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ،پاکستان 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا۔اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے موثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا۔

مدثر ٹیپو نے مزید بتایا کہ ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا۔پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی