i پاکستان

پاکستان نرسنگ کونسل اجلاس جھگڑ ے کی نذر ہوگیا، کالجز رجسٹریشن سمیت دیگر معاملات التوا کا شکارتازترین

January 30, 2026

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں چار سو سے زائد کالجز کی رجسٹریشن، تجدید سمیت دیگر معاملات ٹھپ ہوگئے جبکہ وزارت صحت حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پروفیشنل اداروں کے سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ کونسل کی تشکیل کے سلسلہ میں ہاتھیوں کی لڑائی میں نقصان نرسز کا ہو رہا ہے، نیا سیشن ضائع ہونے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جس کے باعث جھگڑے کی صورتحال میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب بھی مکمل نہ ہو سکا تھا۔ ذرائع کے مطابق اٹھائیس ستمبر 2025 کو آرڈیننس کے ذریعے کونسل کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، ایک آرڈیننس کی مدت ملازمت ختم ہونے پر صدارتی آرڈننس کے نفاذ کے بعد ہونے والے اجلاس میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا۔تاہم جھگڑے کی نظر ہونے والے اجلاس میں آرڈیننس کی کلاز 11 کے تحت الیکشن پراسس پر اعتراض کے باعث کارروائی مزید نہ بڑھ سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں سیکنڑوں کیسز التوا کا شکار ہے جس میں اداروں کی نئی رجسٹریشن کے زیادہ کیسز ہیں، عدالتی ہدایات کے بعد بھی متعدد کیسز التوا کا شکار ہیں، اداروں کی رجسٹریشن تجدید اور سیٹیں بڑھانے کے کیسز بھی کونسل تشکیل اور فیصلے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی