پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 91 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا۔کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 91 ہزار 32 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی