پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں کمی سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ۔پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، جس میں موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی اور موبائل فون درآمد کنندگان و صارفین کے لیے نئی ہدایات سے متعلق دعوے کیے جا رہے تھے۔تاہم پی ٹی اے نے ان دعوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی، جھوٹا اور گمراہ کن ہے اور اس کا پی ٹی اے سے کوئی تعلق نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی اے کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ ایسی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی سرکاری اعلان کے لیے صرف پی ٹی اے کے مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی