وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، ہمارے دور میں معیشت 2 سال میں مستحکم ہو چکی اور اب درست سمت پر گامزن ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دی، اس عظیم کامیابی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار اور فساد کی سیاست کو فروغ دیا، انہوں نے پنجاب کو تباہ کر دیا اور کہا کہ وسیم اکرم پلس دیا، وہ پتا نہیں کہاں سے نااہل وسیم اکرم پلس عثمان بزدار لائے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں حکومت تعویز گنڈوں پر چل رہی تھی، کیا ایٹمی ملک تعویز گنڈوں سے چلتے ہیں؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی