i پاکستان

راولپنڈی، گلی میں کھیلتی 3 سالہ بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کر ملزم فرارتازترین

January 20, 2026

راولپنڈی میں راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں سرقہ بالجبر کی ایک سفاکانہ واردات میں گلی میں کھیلتی تین سالہ معصوم بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر ملزم فرار ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں ملزم کو تیزی سے گلی میں گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں یہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے پیچھے پیچھے معصوم بچی درد سے روتے اور چلاتے ہوئے ایک ہاتھ کان پر رکھے بھاگتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لیا ہے اور ایس ایس پی آپریشن ملک طارق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی