i پاکستان

سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوستازترین

January 21, 2026

سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ادھر امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ریسکیو اور فائر فائٹر اہل کاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ۔چینی قونصلیٹ جنرل نے زخمیوں سے ہمدردی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی