سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی دی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، اور فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ سعودی کابینہ نے غزہ میں پائیدار امن اور امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل پر بھی زوردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی