ساہیوال میںسی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے عارف والا روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، اور اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی