وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میںعائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرزگھرگھرجاکربچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے،انہوں نیوالدین پرزوردیاکہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔فوکل پرسن کاکہنا تھاکہ وفاقی اورصوبائی ادارے پولیو کیخاتمے کے لییمکمل یکجہتی کیساتھ کام کر رہے ہیں اورحکومتِ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کے لییعوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔عائشہ رضا فاروق نے علمائے کرام اور میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی میں موثر کردار ادا کریں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچائے جا سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی