سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پبلک مقامات اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے، سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، متواتر مانیٹرنگ جاری رکھیں، اور پولیس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 یا قریبی تھانے میں دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی