i پاکستان

سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خطتازترین

January 29, 2026

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر عدالتی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر سندھ یہ مطالبہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں کیا ۔گورنر سندھ نے شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات، غفلت ،قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی درخواست کی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری سے ذمہ داران کا تعین ممکن ہوگا، انکوائری کمیشن سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں بنایا جائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد کی بحالی لازم ہے، مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی