خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کا نام نو مئی کے مقدمات میں ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سازشوں کے بجائے قوم کے اصل نمائندے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لیں۔ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے لکھا کہ پہلے میرے بطور وزیراعلی انتخاب میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی، پھر منشیات اور سمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی، پھر دہشتگردوں سے جوڑنے کی کوشش کی، اس کے بعد میرے آبائی علاقے کی عوام کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا گیا تاکہ مجھے سیاسی طور پر نقصان پہنچائے۔
سہیل آفریدی نے لکھا کہ 9 مئی کے کسی کیس میں میرا نام تک نہیں لیکن اب جب کہ باقی سارے وار خالی گئے ہیں تو 9 مئی کے کیسز میں میرا نام ڈلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ پوری قوم کو یہ بات پتہ ہے کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، اسی نے 9 مئی کرایا- لہذا میرے یا تحریک انصاف کے خلاف اتنی محنت اور سازشیں کرنے کی بجائے ان لوگوں کو پاکستانی قوم کے اصل نمائندے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لینی چاہییے تاکہ ان کے اپنے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل سے پاکستان آگے بڑھ سکے اور یہاں دیرپا امن قائم ہو-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی