شہدادکوٹ میں تھانہ بی سیکشن کی حدود گائو ں علی حسن بروہی میں دوران شادی ہوائی فائرنگ کی گئی ،گولی لگنے سے دولہے کا قریبی رشتہ دار جاں بحق ہوگیا، ارشاد علی بروہی نامی 45 سالہ جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ پولیس نے ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی