i پاکستان

سینیٹ ، تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظورتازترین

January 20, 2026

سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کر لیا۔بل کے مطابق تولیدی صحت سے متعلق تعلیم 14 سال کی عمر سے زائد بچوں کے نصاب میں متعارف کرائی جائیگی۔تولیدی صحت کی تعلیم سے مطلب جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود کا علم شامل ہے۔بل کے مطابق تولیدی صحت کی تعلیم سے متعلق کوئی بھی ہدایت دینے سے پہلے والدین کی تحریری رضا مندی شامل ہوگی۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک تیارکرتے وقت متعلقہ اتھارٹی طلبہ کی عمر کے مطابق تولیدی صحت پر نصاب شامل کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی