i پاکستان

سیوریج لائن واقعہ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ افسران فوری معطلتازترین

January 29, 2026

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میںبھاٹی دروازہ کے علاقے میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری معطل کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غفلت کے مرتکب ایل ڈی اے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا ہے، سیکرٹری ہائوسنگ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے۔ترجمان محکمہ ہائو سنگ پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو بھی غفلت اور نا اہلی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش مل گئی ہے، 24 سالہ سعدیہ کی لاش آٹ فال روڈ پر سیوریج لائن سے ملی ہے، جب کہ 10 ماہ کی ردا کی تلاش جاری ہے۔واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی تحقیقات کر کے 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ دے گی، ڈی آئی جی کے مطابق فیملی اگر مقدمہ درج کرانا چاہے گی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے لاش دور بہہ گئی تھی، اور اس وقت بچی کی تلاش کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی