i پاکستان

سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد ہوگیاتازترین

February 06, 2026

وادی سوات کے بالائی مقام کالام، مالم جبہ، مٹلتان، پلوگاہ، مہوڈنڈ اور اتروڑ میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔کالام میں اب تک چار انچ، مہوڈنڈ اور پلو گاہ میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ ہوئی جبکہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔شہری علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی