i پاکستان

سپرٹیکس عائد کرنے سے 300 ارب روپے آمدن متوقع ہے،ایف بی آرتازترین

January 28, 2026

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت سے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق سے سالانہ 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے اور مختلف سیکٹرز کے لئے نئے قواعد نافذ ہوں گے۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام سے تقریبا 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تیل اور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو نئے نوٹس جاری کیے جائیں جبکہ بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس سال 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کیلئے قابل اطلاق ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی