i پاکستان

سرگودھا، میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ شدہویڈیو بیان منظر عام پر آگیا،پولیس پردھمکانے اور رشوت مانگنے کا الزامتازترین

January 23, 2026

سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ پیش آیا ہے۔موت سے قبل ریکارڈکیاگیا خاتون کاویڈیوبیان منظرعام پر آگیا۔خاتون نے دعوی کیا تھا کہ تھانے والے ہمیں مسلسل دھمکا رہے تھے،پولیس نے 5 تولہ سونا اور 25 لاکھ روپیرشوت کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے رشوت نہ دینے پر جسمانی ریمانڈ اور تشدد کی دھمکی دی۔خاتون نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ذلت سے بچنے کے لیے اپنی مرضی سے زہریلی گولیاں کھائیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں پر الزام ہے ان سے تفتیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی