i پاکستان

سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے، صدرزرداریتازترین

February 04, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری نے سری لنکا کے یومِ آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کا اہم کردار رہا ہے جبکہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے،انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لئے تعاون پر زور دیا۔مزید برآں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی