i پاکستان

تاجر برادری کا 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہتازترین

February 06, 2026

تاجر برادری نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دے دیا۔سرحد چیمبر آف کامرس نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کر سکتے۔تاجر برادری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی صورت حال پہلے سے مسائل کا شکار ہے، تاجر برادری اور صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کاروبار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے ورکرز سے بھی کام لینا چاہیے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے کل 8فروری کو پہیہ جام اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کامیاب کرانے کے لئے صوبائی وزرا سرگرم ہیں، مینا خان آفریدی اور دیگر وزرا نے سرحد چیمبر اور ٹرانسپورٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی