i پاکستان

توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا، سلیم مانڈوی والاتازترین

January 24, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے ہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔واشنگٹن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پرامیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کررہے ہیں، توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اورپارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ ہوا۔ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔اس موقع پر پارلیمانی تعاون، سلامتی، تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی