کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نےغزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک آسٹریلوی شہری کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم البانی نے منگل کو آسٹریلوی شہری زومی فرینکوم کی غزہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی اطلاعات کی تصدیق کی، جہاں وہ امدادی تنظیم ورلڈ سنٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے لیے کام کر رہی تھی۔
البانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرینکوم کی موت مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور محکمہ خارجہ اور تجارت نے اس واقعے کو کسی بھی معقول حالات سے بالاتر قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابل قبول ہے، آسٹریلیا کو توقع ہے کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔