• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اعلیٰ درجے کے محققین کی فہرست میں 1ہزار200 سے زائد چینی سائنسدان شاملتازترین

November 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) سائنس ڈیٹا کے عالمی تجزیہ کار، کلیریویٹ کی طرف سے جاری کی گئی محققین کی تازہ ترین فہرست میں 1ہزار200 سے زائد چینی سائنسدانوں کو شامل کرلیا گیا۔   

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق، کلریویٹ نے بدھ کے روز اپنی انتہائی حوالہ شدہ محققین 2023 کی فہرست جاری کی۔ 67 ممالک اور خطوں کے 1ہزار300 سے زائد اداروں کے کل 6ہزار849 سائنسدانوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں سے 83.8 فیصدکا تعلق  10 ممالک اور خطوں سےہے۔

اس فہرست کے لیے مجموعی طور پر 1ہزار275 چینی سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا جس میں چین عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 1ہزار169 چینی سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔