• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان نے 12 ماہ کے دوران2ہزار500ٹن سے زیادہ چلغوزہ برآمد کیاتازترین

April 15, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 2کروڑ70لاکھ ڈالر مالیت کے2ہزار500ٹن  سے زیادہ چلغوزے برآمد کیے۔

طلوع نیوز کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے بتایا کہ زیادہ تر خشک میوہ جات افغانستان کے تجارتی شراکت داروں چین، پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کیے گئے۔

افغانستان کے مشرقی جنگلات میں اگنے والے چلغوزہ کو جنگ سے تباہ حال ملک کی سب سے قیمتی برآمدات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔