اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین میں آنے والے زلزلے پر انتہائی افسوس کااظہار کیا ہے۔
ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل المناک زلزلے سے جانی و مالی نقصانات اور لوگوں کے زخمی ہونے پر شدید غمزدہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل چین کےعوام اورحکومت کے ساتھ یکجہتی اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کابھی اظہار کیا ہے۔