• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست ایریزونا میں سینکڑوں افراد کا اسقاط حمل پرپابندی کے خلاف احتجاجتازترین

April 15, 2024

فینکس(شِنہوا) امریکی ریاست ایریزونا کی سپریم کورٹ کی جانب سے1864 سے اسقاط حمل پر لگائی گئی مکمل پابندی کو بحال کرنے کے خلاف ریاست کے شہرسکاٹسڈیل میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

160 سال پہلے عائد کردہ پابندی کے تحت حاملہ خاتون کی جان بچانے کے لیے حاصل استثناء کے ساتھ حاملہ ہونے کے فوری بعد ہی اسقاط حمل غیر قانونی قرار دیا گیاہے،اس مسئلے پر گہری تقسیم کا شکار ریاست میں اسقاط حمل کے حقوق کی جنگ ایک قومی انتخابی مسئلہ بن گئی ہے۔ 

مظاہرین نے احتجاج کے دوران پوسٹر اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر "اسقاط حمل پر پابندی ختم کرو"، "مائی باڈی، مائی چوائس"، "تم میرے مالک نہیں" اور پابندی کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے دیگر نعرے درج تھے۔