• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے میکسیکواور ایکواڈوراپنے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرلیں گے:چینتازترین

April 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ میکسیکو اور ایکواڈور اپنے تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق مناسب طریقے سے حل کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نےپیرکو ان خیالات کا اظہاراس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ ایکواڈور کی پولیس نے دارالحکوت کوئٹو میں میکسیکو کے سفارت خانے پر حملہ کر کے ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کو گرفتارکرلیا،جس کے بعد میکسیکو نے ایکواڈور کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیےہیں، سابق نائب صدر جارج گلاس کومیکسیکونے اپنے سفارتخانے میں سیاسی پناہ دے رکھی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ میکسیکو اور ایکواڈور، دونوں لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ملک ہونے کے ناطے  باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرسکتے ہیں۔