• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں چینی وزیراعظم کا بلٹ ٹرین سے تاریخی کانفرنس کے مقام کا سفرتازترین

September 07, 2023

جکارتہ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور ملک کے ثقافتی مرکز  بانڈونگ کو ملانے والی تیز رفتار ریلوے کی آزمائشی بلٹ ٹرین میں سفر کیا۔ اس مقام پر 1955 میں تاریخی بانڈونگ کانفرنس ہوئی تھی۔

تاریخی کانفرنس میں درجنوں ایشیائی اور افریقی ممالک نے امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان بڑھتی سرد جنگ کے دوران آزادی میں چھپی اپنی اجتماعی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

کانفرنس میں پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کو بڑھا کر 10 کردیا گیا تھا جس میں چین کے تجویز کرہ 5 اصولوں شامل تھے۔ اس نے جدید بین الاقوامی تعلقات کی بنیادوں میں ایک بنیاد کے فروغ میں معاونت کی ۔

لی چھیانگ نے 26 ویں چین ۔ آسیان سربراہ اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں سے شرکت کے دوران پرامن بقائے باہمی کے ان 5 اصولوں کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں اور پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں امن و تعاون کے معاہدے (ٹی اے سی) کے مقصد کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

چین نے 2003 میں باضابطہ طور پر ٹی اے سی میں شمولیت اختیار کی تھی اور دیگر غیر آسیان ممالک کے لیے اس معاہدے میں شمولیت اور اس پر عمل کی مثال قائم کی۔

ٹی اے سی کا قیام 1976 میں ہوا تھا ۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا کی ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور دوستانہ تعاون کے آفاقی اصولوں کا عکاس ہے۔

چینی وزیراعظم نے پرزور درخواست کی کہ چین اور آسیان اختلافات اور تنازعات سے مناسب طریقے سے نمٹتے ہوئے علاقائی امن اور خوشحالی کی کوشش کریں۔