• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آرکا 70 رکنی وفد بی آرآئی فورم میں شرکت کرے گاتازترین

October 13, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی 70 رکنی وفد بیجنگ میں 17 سے 18 اکتوبر تک ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کرے گا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آرآئی) کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، لی نے کہا کہ یہ فورم اس سال چین کا ایک اہم ایونٹ اور بی آر آئی کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی تقریب ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی حمایت کے ساتھ، مجھے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے، وفد بی آر آئی کی مشترکہ ترقی میں تعاون کرنے کے ہانگ کانگ کے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے فورم میں فعال طور پر حصہ لے گا۔