بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کے شمالی ڈسٹرکٹ چھانگ پھنگ میں واقع فیوچر سائنس سٹی میں روبوٹکس صنعتی پارک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیاہے۔
میونسپل حکومت نے 2023 میں دو روبوٹ انڈسٹریل پارکس بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، دوسرا روبوٹکس صنعتی پارک بیجنگ کے جنوبی علاقے یی ژوانگ میں واقع ہے۔
چھانگ پھنگ ضلعی حکومت کے مطابق، شہر کے شمالی علاقے میں صنعتی پارک سے عوامی خدمت کے پلیٹ فارمزقائم کیے جائیں گے اور بیجنگ میں متعلقہ صنعت کی ترقی میں معاونت کے لیے روبوٹکس اداروں کو فروغ دیا جائے گا۔
چھانگ پھنگ کے اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے مطابق اس ضلع میں 41 کالجز اور یونیورسٹیاں قائم ہیں جو روبوٹکس انڈسٹری کی ترقی کے لیے ٹھوس ٹیلنٹ اور فکری رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں۔
بیورو کے مطابق روبوٹکس انڈسٹریل پارک کے دو مقامات پر تعمیرکا کام جاری ہے ، جو تقریباً 56ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔ ان کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی امید ہے۔