گوانگژو (شِنہوا) پرل بے بین الاقوامی موسمیاتی سرمایہ کاری ومالیاتی کانفرنس 2023 چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگژو میں شروع ہوگئی۔ "ایک بہتر دنیا کے لیے موسمیاتی مالیات" کے عنوان کے تحت دو روزہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں مزید مالی وسائل پیدا کرنا ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور معیشت اور معاشرے کی ماحول دوست ، کم کاربن تبدیلی میں معاونت فراہم کی جاسکے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ماہرین اور اسکالرز نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کے طریقوں، عالمی موسمیاتی مالیاتی مرکز کے قیام اور گرین ٹیکنالوجی کی جدت کو مالی طور پر بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیونگ چھون -اینگ نے کہا کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک نئے محرک کے طور پر کام کررہا ہے اورایک ایسا قابل تقلید اثرفراہم کرتے ہوئے ماحول دوست ، کم کاربن ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر لیو جیان نے کہا کہ شِنہوا نے مالیاتی معلومات کا ایک قومی پلیٹ فارم قائم کیا ہے، جس نے موسمیاتی مالیاتی ڈیٹا کو تیار کرنے، ای ایس جی قومی معیارات کی تعمیر اور گرین فنانس تھنک ٹینک کی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید طرز عمل کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔