• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تمام ممالک کے ٹیلنٹ کا ہانگ کانگ میں کاروبارشروع کرنے اور ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں: چینی ترجمانتازترین

January 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ سے بین الاقوامی ٹیلنٹ کے "فرارکی مہم" کے بارے میں بعض غیر ملکی میڈیا اداروں کے حالیہ بیانات کی تردید کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیرکو اس سے متعلقہ بے بنیاد تبصروں کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بیان بازی میں اس حقیقت کو نظرانداز کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لیے ایک اعلیٰ مقام ہے، اس سے ہانگ کانگ کی آزادیوں اور انسانی حقوق کے ریکارڈ کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے مسخ کیا گیا جو رائے عامہ کے لیے گمراہ کن ہے۔

 ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت کے متعلقہ اعدادوشمار اور سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حقیقت میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لیے بڑھتا ہوا ایک پرکشش  مقام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان اعداد و شمار اور حقائق سے پوری طرح ظاہرہوتا ہے  کہ ہانگ کانگ کو تمام ممالک کے ٹیلنٹ کی طرف سے بہت زیادہ اہمیت اور پسند کیا جاتا ہے۔