بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاپان چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات کے خواہاں اپنے بیان کا احترام کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں اگلے ہفتے امریکہ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز میٹنگ کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا۔
وانگ نے کہا کہ امید ہے کہ جاپان دوطرفہ تعلقات کو بہتر اور فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے لیے ضروری ماحول اور فضا پیدا کرے گا۔