غزہ (شِنہوا)جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک رہائشی مکان پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں متعدد افراد اس فضائی حملے میں زخمی بھی ہوئےہیں۔
مقامی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح پر بھی حملہ کیا جس میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔ غزہ میں وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22ہزار600 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 57ہزار910ہو گئی ہے۔