• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

خریداروں کو گھروں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی نائب وزیراعظمتازترین

April 15, 2024

ژینگ ژو (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے ہدایت کی ہے کہ جائیداد کے منصوبوں میں قرض کی مد میں فعال معاونت کی جائے تاکہ خریداروں کو ان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے گھروں کی بروقت فراہمی یقینی ہوسکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے چین کے وسطی صوبے ہی نان کے صدر مقام ژینگ ژو کا دورہ کیا جس کا مقصد شہر میں جائیداد مارکیٹ سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اچھے معیار کے گھروں کی فراہمی ،توقعات کو مستحکم کرنے اور جائیداد مارکیٹ کی ترقی اور صحت مند ترقی کے فروغ میں معاونت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جائیداد منصوبوں کے لئے "وائٹ لسٹ" میکانزم بہتر بنایا جانا چاہئے تاکہ فہرست میں شامل منصوبوں کو رقم کے حصول میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی اداروں کو چاہیے کہ وہ وائٹ لسٹ میں شامل منصوبوں کے لیے قرض کی منظوری اور تقسیم کا عمل بہتر بنائیں اور قرض کا اجراء تیز کرکے منصوبوں کی تکمیل میں مدد دیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جائیداد مارکیٹ میں رسد اور طلب میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ۔ انہوں نے اس شعبے کی ترقی کے لئے ایک نئے ماڈل کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا جو خاص طورپر سستی رہائش کی تعمیر ، شہری دیہات کی بحالی اور دوہرے استعمال والے عوامی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے سکے۔