بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران چین کی بندرگاہوں پرمال بردارکنٹینرز کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چینی وزارت ٹرانسپورٹ کےاعداد و شمارکےمطابق اس مدت کے دوران بندرگاہوں پر ملکی کارگو کی آمدورفت 11 ارب 10 کروڑٹن رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔
خاص طور پربندرگاہوں پر غیر ملکی تجارتی سامان کی ترسیل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.7 فیصد بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی۔