• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ستمبر میں چین کی سامان و خدمات کی بین الاقوامی تجارت 42 کھرب 50 ارب یوآن ریکارڈتازترین

October 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ سامان اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت 42 کھرب 50 ارب یوآن  یا 591 ارب 40کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے جمعہ کو کہا کہ اشیا کی برآمدات 20 کھرب 50 ارب یوآن اور درآمدات 16 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں 380 ارب بلین یوآن کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق ستمبر میں خدمات کی برآمدات کی مجموعی مالیت 176 ارب 90 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 343 ارب 20 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں 166 ارب 30 کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔