بیجنگ(شِنہوا)چین میں ای کامرس کے شعبے میں لاجسٹک آپریشنز کی نشاندہی کرنے والا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس ستمبر میں 112.3 پوائنٹس پر رہاجوگزشتہ ماہ کی نسبت 1.2 پوائنٹ زیادہ ہے۔
چین کے لاجسٹک اور خریداری کے ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ سب انڈیکس ٹریکنگ کا کل کاروباری حجم 123.9 پوائنٹس رہا جس سے اگست کے مقابلے میں 2.5 پوائنٹس کا اضافہ ظاہرہوتا ہے۔
اعدادوشمارسےپتہ چلتا ہےکہ شرح اطمینان کا ذیلی انڈیکس ستمبرمیں101.5 پوائنٹس پر رہا جو اگست کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے اور مسلسل چوتھے مہینے اضافے کےرجحان کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ای کامرس لاجسٹکس کی مانگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور رسد کے اداروں کی رسد کی صلاحیت اورکارکردگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔