بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک اعلی عہدیدار نے چینی جدیدیت کے لیے طاقت جمع کرنے کی کوششوں اور ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر یونائیٹڈ فرنٹ کے مضبوط کردار کو بروئے کارلانے پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے منگل کو بیجنگ میں ملک بھر سے یونائیٹڈ فرنٹ کے شعبہ جاتی سربراہوں کی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا۔ گزشتہ سال کے دوران یونائیٹڈ فرنٹ کی کامیابیوں کا مکمل اعتراف کرتے ہوئے، وانگ نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا اور 14ویں پانچ سالہ منصوبےکے اہداف کے حصول کے لیے ایک اہم سال ہے۔ انہوں نے ملک کے سیاسی جماعتی نظام کے نئے ماڈل کو برقرار رکھنے، اسے ترقی اور بہتر بنانے، چینی قوم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے اور چین میں مذاہب کے چینی رجحان کےاصول پرقائم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔