خرطوم(شِنہوا) سوڈان کی شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفاشر میں سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 6شہری ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔
سوڈانی ڈاکٹروں کی غیر سرکاری یونین نے ایک بیان میں کہا کہ آلات اور خون عطیہ کرنے والوں کی کمی کے باوجود زخمی ابھی تک ہسپتال لائے جارہے ہیں۔ مسلح افواج کی جانب سے شمالی دارفور میں ہونے والی اس لڑائی پر کوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔