• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی میں ٹیسلا کی میگا فیکٹری کی تعمیر شروعتازترین

May 23, 2024

شنگھائی(شِنہوا)امریکی کارسازکمپنی ٹیسلا نے چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں توانائی ذخیرہ کرنے والی میگا پیکس بیٹریاں بنانے کے لیے میگا فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، جسے کمپنی کی جانب سے ایک سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

یہ تازہ ترین منصوبہ دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت میں سرمایہ کاری کے لیے ٹیسلا کے عزم کاثبوت اورکچھ امریکی سیاست دانوں کی چین سے "ڈی کپلنگ" اور "ڈی-رسکنگ" کے حوالے سے کی گئی بیان بازی کومسترد کرنے کے مترادف ہے۔

 لِن-گانگ خصوصی علاقے (شنگھائی) کے پائلٹ فری ٹریڈ زون کی انتظامیہ کے مطابق تقریباً2لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر بننے والی اس فیکٹری پرتقریباً1ارب45کروڑ یوآن(تقریباً 20کروڑ39لاکھ 40ہزارڈالر) کی  سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اپنی نوعیت کی یہ میگا فیکٹری ٹیسلا کی جانب سے امریکہ سے باہر بنائی جانے والی پہلی اور شنگھائی میں اس کی دوسری فیکٹری ہے،اس سے قبل 2019 میں گیگا فیکٹری کا افتتاح کیا گیا تھا جس پر50ارب یوآن سے زائد کی ابتدائی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔