نیویارک(شِنہوا)چین کی شِنہوانیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے نیویارک میں رائٹرز کے صدر پال باسکوبرٹ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فو نے کہاکہ دونوں اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے قیام کو تقریباً 70سال کا عرصہ ہونے کو ہے ،دونوں اداروں نے حالیہ سالوں میں مسلسل اعلی سطحی تبادلے اور تعاون کی نئی ترقی کو دیکھا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی دونوں ادارے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی،بین الاقوامی نیوز سروس اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط کرینگے۔
اس موقع پر رائٹرز کے صدر پال باسکوبرٹ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر ورلڈ میڈیا سمٹ کی بنیاد رکھی جو میڈیا انڈسٹری کے لیے ایک بہت اہم کانفرنس بن گئی ہےاور وہ اگلی ورلڈ میڈیا سمٹ میں اس صنعت میں مصنوعی ذہانت کی تازہ ترین پیشرفت کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔
باسکوبرٹ نے مل کر کام کرنے اور مختلف ثقافتوں کو باہمی افہام و تفہیم کی طرف رہنمائی کرنے میں مدد کرنے کی اہمیت کا تذکلرہ کیا۔
دونوں فریقین نے مصنوعی ذہانت، ویڈیو سروسز، اور سیاحت کے فروغ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔