• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی ثقافتی ورثے کی درخواست سے قبل بیجنگ کے مرکزی علاقے کے تحفظ کا منصوبہ جاریتازترین

January 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اورثقافتی ادارے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کی درخواست سے ایک ہفتے قبل بیجنگ کے مرکزی علاقے کے تحفظ کا منصوبہ جاری کیاگیا ہے۔

2022 سے 2035 تک کے اس منصوبے میں پہلی بار محفوظ قرار دیے گئے ثقافتی زون اور بفر زون کی وضاحت کی گئی۔ منصوبے کے مطابق، ہیریٹیج زون تقریباً 5.9 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں ممنوعہ شہر اور ٹیمپل آف ہیون سمیت ثقافتی  ورثے کے حامل 15 مقامات شامل ہیں۔ بفر زون 45.4 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ ثقافتی ورثے کی درخواست اور تحفظ دفتر کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ یہ منصوبہ بیجنگ کی جانب سے اپنے مرکزی علاقے کویونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کی درخواست کے لیے ضروری ہے ۔ اہلکار نے کہا کہ یہ منصوبہ ان ثقافتی مقامات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک نئے قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔