• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عدالتیں طلاق مقدمات کے دوران بچوں کے تحفظ کو اجاگرکریں:چائنہ سپریم پیپلزکورٹتازترین

April 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سپریم پیپلزکورٹ (ایس پی سی) نے ملک بھرکی عدالتوں کو طلاق کے مقدمات میں کم عمر بچوں کے تحفظ کو اہمیت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔  ایس پی سی نے پیرکو ایک بیان میں ججوں پر زوردیا کہ وہ طلاق لینے والے والدین کوان کے بچوں کے حوالے سے ان کی قانونی ذمہ داریوں کی یاد دہانی اورمتعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج سے خبردارکریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طلاق لینے والے والدین کوبچوں کو اپی تحویل میں رکھنے کی نیت سے کم عمر بچوں کو زبردستی پکڑنے یا چھپانے کے قانونی نتائج سے پوری طرح آگاہ کیا جائے ۔ سپریم پیپلز کورٹ نے مقامی عدالتوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ طلاق کے مقدمات کے ہر مرحلے پر  مختلف میڈیا، آن لائن یا آف لائن، آمنے سامنے یا تحریری، متن میں یا ویڈیو کے ذریعے بچوں کے تحفظ کو اجاگرکریں۔