• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عمان ، سیلابی ریلے میں گاڑیاں بہنے کے حادثات میں 12 افراد جاں بحقتازترین

April 15, 2024

دوحہ (شِنہوا)عمان کی بعض گورنریٹس میں موسم سے متعلق حادثات میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عمان نیوز ایجنسی نے عمان کی نیشنل کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے سرچ اینڈ ریسکیو سیکٹر کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید بارش کے باعث سیلابی پانی میں گاڑی بہہ گئیں جس کے نتیجے میں یہ تمام افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  جاں بحق ہونے ولوں میں دو بالغ افراد سمیت نو طالب علم  اورایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔

بیان نے مزید کہا گیا کہ شمالی الشرقیہ کی گورنریٹ میں لاپتہ پانچ شہریوں کی تلاش کے لیے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔