• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مٹی کا تودہ گرنے سے لاپتہ افراد کی تلاش میں ہرممکن کوشش کی جائے، چینی صدر کا حکمتازترین

January 22, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی صوبے یوننان کی کاؤنٹی ژین شیاؤنگ میں  مٹی کا تودہ گرنےسےلاپتہ افرادکی تلاش اور بچاؤ میں ہرممکن کوششوں کی ہدایت کی ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ ہدایت مٹی کا تودہ گرنے کے واقعہ کے بعد جاری کیں۔لینڈ سلائیڈنگ میں 18 مکانات دب گئے جس سے 47 افراد لاپتہ ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اموات میں کمی  کے لیے فوری امدادی کارروائیوں کا حکم دیا۔ انہوں نے ثانوی آفات سے بچنے کے لئے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کی مضبوط نگرانی اور پیشگی انتباہ کے ساتھ ساتھ سائنسی نقطہ نظر کو مستحکم کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے۔ 

چینی صدر نے اپنی ہدایت میں متاثرین کے اہلخانہ کو تسلی دینے اور متاثرہ افراد کی دوبارہ آباد کاری کے لئے مناسب اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

چینی وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے بھی ہرممکن امدادی کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش میں وقت کی رفتار سے تیز کام کریں اور ہلاکتیں کم کرنے کی پوری کوشش کریں۔