• Prineville, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مکاؤ حکومت اورچینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے مکاؤ سے متعلق یورپی یونین رپورٹ مسترد کردیتازترین

June 14, 2024

مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت اور خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے یورپی یونین کی جاری کردہ مکاؤ سے متعلق نام نہاد سالانہ رپورٹ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

مکاؤخصوصی انتظامی خطہ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترامیم نے دیگر دائرہ اختیار کے قانون سازی پر وسیع پیمانے پر توجہ مرکوز کی جس میں قانونی روایات اور مکاؤ کے معاشرے کے حقائق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا اور متعلقہ بین الاقوامی انسانی حقوق کنونشنوں کی دفعات پر سختی سے عملدرآمد کیا۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو الیکشن قانون اور قانون ساز اسمبلی الیکشن قانون میں ترامیم نہ صرف "مکاؤ کا انتظام محب وطنوں کے پاس" کے اصول کے نفاذ اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں بلکہ متعلقہ انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور رہائشیوں کے انتخابی حقوق کی ضمانت دینے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔

بیان کے مطابق مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے گزشتہ 25 برس میں "ایک ملک ، دو نظام" اصول اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ کے بنیادی قانون کا کامیاب نفاذ کیا گیا جو ایک بنیادی حقیقت ہے جس سے یورپی یونین انکار نہیں کرسکتی ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مکاؤ کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں یورپی یونین کو مداخلت کوئی حق نہیں ہے۔ اس نام نہاد سالانہ رپورٹ کی اشاعت کا عالمی قانون میں کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین مزید مثبت اور فائدہ مند اقدامات کو فروغ دے گی اور مکاؤ۔ یورپی یونین تعلقات میں پیشرفت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

مکاؤخصوصی انتظامی خطہ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 25 برس مکاؤ خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک، دو نظام" کی کامیاب آزمائش کے نتیجہ خیز نتائج ملے ہیں۔