بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے برازیل کے صدر کے چیف ایڈوائزر سیلسو لوئیز نونس اموریم سے فون پرفلسطین اسرائیل تنازعہ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
سنٹرل کمیشن فار فارن افیئرز دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹیں ہیں جو باہمی دلچسپی کے اسٹریٹجک مسائل پر رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-برازیل جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل نئی سطحوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔